جدہ

بھارتی فوج نے کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا، او آئی سی

جدہ: 

اسلامی تعاون تنطیم (او آئی سی) نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

او آئی سی کے ہیومن رائٹس کمیشن نے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی نظام معطل کر رکھا ہے اور کشمیریوں کو انسانی حقوق سے بھی بُری طرح محروم کر رکھا ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔

او آئی سی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، صحافیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں کو جھوٹے الزامات پر گرفتار کیا جا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو بھی بغیر کسی قانون کے قید کر رکھا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی او آئی سی‘ نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی سطح پر تسلیم شدہ دو طرفہ مسئلہ ہے جس پر بھارت یک طرفہ طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔ او آئی سی نے بھارت سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے اور کرفیو ختم کر کے مواصلاتی نظام کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے بعد آخری حد تک جائیں گے: حزب اللہ

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے