گریڈ 1 سے 5 تک کی نشستوں پر قرعہ اندازی کا یہ عمل پہلی مرتبہ

گریڈ 1 سے 5 تک کی نشستوں پر قرعہ اندازی کا یہ عمل پہلی مرتبہ

لاہور: اس نوٹیفکیشن کے تناظر میں ہے جو وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 17 جون کو سرکاری ملازم (تقرری، ترقی اور منتقلی) 1973 کے قوانین (ترمیم) کے تحت جاری کیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق، سرکاری ملازمین (تقرر، ترقی اور منتقلی) قواعد 1973 میں مذکورہ لفظ ‘بیسس’ کے بعد ‘قرعہ اندازی کے ذریعے’ کے الفاظ شامل کردیے گئے ہیں۔
جاری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ‘قواعد 16 میں مذکورہ لفظ ‘بیسس’ اور ‘قرعہ اندازی کے ذریعے’ شامل کیا جائے گا’۔
اسی طرح قواعد 14 اور 15 میں بھی دیگر ترامیم کی گئی ہیں۔
ریلوے حکام کی جانب سے اس عمل کو چھپا کر رکھا گیا خاص طور پر میڈیا سے اسے چھپایا گیا۔
پاکستان ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عامر نثار چوہدری نے ڈان کو بتایا کہ ‘ہماری وزارت کی جانب سے جاری ہونے والی عام ہدایات کے مطابق ہم نہیں سمجھتے تھے کہ اس بھرتیوں کے نئے عمل کی کوریج کے لیے میڈیا کو بلایا جائے’۔
قرعہ اندازی کا عمل شفاف تھا، جسے کئی امیدواروں نے دیکھا جبکہ ہم نے لاہور میں ہونے والی 2 گھنٹے طویل قرعہ اندازی کی ایک ویڈیو بھی بنائی’
انہوں نے وعدہ کیا کہ اگلی قرعہ اندازی کے لیے صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا۔
عامر چوہدری نے کہا کہ ‘ اگرچہ ہمارے پاس اعلیٰ حکام کی جانب سے ہدایات نہیں تھیں کہ اس طرح کے ایونٹس کو کور کرنے کے لیے میڈیا کو بلائیں تاہم 4 ستمبر اور بعد میں ہونے والی قرعہ اندازی میں صحافی آسکتے ہیں’۔
‘اس طریقہ کار سے ہم نے قرعہ اندازی کے عمل کو مکمل کیا اور کامیاب امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کردیں’۔
عامر نثار چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘آسان الفاظ میں آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ حتمی انٹرویو کے عمل کو قرعہ اندازی سے تبدیل کردیا گیا’۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے