سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کلین چٹ دے دی

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کلین چٹ دے دی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف ملیر ندی کی سرکاری زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت

سماعت کے دوران نیب پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے، اس لئے ان کے خلاف ملیر ندی میں غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری ختم کردی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے نیب کے بیان کے بعد قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری کی درخواست نمٹاتے ہوئے ان کی زرضمانت واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ نیب پہلے تحقیقات مکمل کرے بعد میں لوگوں کو گرفتار کرے۔

یہ بھی پڑھیں

گلشن حدید میں قومی شاہراہ پر 15 ہزار لیٹر تیل سے بھرا ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا

گلشن حدید میں قومی شاہراہ پر 15 ہزار لیٹر تیل سے بھرا ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا

کراچی: گلشن حدید کے قریب آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے