ایم کیو ایم پاکستان نےعلی رضا عابدی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

ترجمان ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی بائیس اگست کے بعد قائم کی جانے والی پالیسی پر عمل پیرا نہیں تھے۔ لہٰذا انہیں واضح تنظیمی اورسیاسی پالیسیوں سے متعدد بارمتنبہ کیے جانے کے باوجود مسلسل انحراف پر تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق رابطہ کمیٹی علی رضا عابدی کو تنظیم سے خارج کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہونے کی ہدایت بھی کرتی ہے۔

بعد ازاں ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ کے رہنما اور پارٹی کے بانی الطاف حسین کے ترجمان واسع جلیل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ایم کیو ایم پاکستان کو بی آئی بی ٹولے کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے آئین کے مطابق انہیں کسی کارکن کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا اختیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چین سے ہونے والی تجارت سمیت دیگر تجارتی معاملات سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب

چین سے ہونے والی تجارت سمیت دیگر تجارتی معاملات سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب

کراچی: سی آئی آئی کے کراچی میں قائم دفتر کے ڈائریکٹر عرفان جاوید نے چینی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے