سندھ حکومت نے میٹروپولیٹن سٹی کو موئن جودڑو بنا دیا ہے

سندھ حکومت نے میٹروپولیٹن سٹی کو موئن جودڑو بنا دیا ہے

کراچی: حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں تھوڑی دیر کی بارش نے پھر حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

بارشوں سے نمٹنے کیلئے حکومت سندھ کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، حالیہ بارشوں سے جنم لینے والی صورت حال سندھ حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔
خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ یہی حال رہا تو آئندہ بارشوں میں بھاری نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔
خیا رہے کہ شہر قائد میں بارشوں کا چوتھا اسپیل شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید ترین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کا بارش کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لانڈھی میں 18 ملی میٹر، اولڈ ایئر پورٹ پر 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
موسمیات کے مطابق فیصل بیس پر 13 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 6.8 ملی میٹر جب کہ یونی ورسٹی روڈ پر 6.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

کراچی: مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہوگی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے