معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کاروباری برادری قومی ایئر لائن کو ترجیح دے گی

معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کاروباری برادری قومی ایئر لائن کو ترجیح دے گی

کراچی: فیڈریشن سفری سہولیات کے لئے پی آئی اے کو ترجیح دے گی اور اپنے کاروبار کی تشہیر کے لئے بھی پی آئی اے کواستعمال کیا جائے گا

قومی ایئر لائن کے سی ای او ایئر مارشل ارشد خان نے کہا کہ کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پی آئی اےفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ملک بھر میں دفاتر پر اپنے بکنگ دفاتر قائم کرے گی اور ملک کے بڑے ایئر پورٹس پر ایک خصوصی کاؤ نٹر بھی مختص کیا جائے گا۔
پی آئی اے کی آمدن میں 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔پی آئی اے کی ترقی اور بحالی کے لئے کاروباری برادری کی جانب سے ان کے تجربے، مشوروں اوربھر پور تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں ترقی کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔کاروباری برادری کارگو کے لئے پی آئی اے کی سہولت سے استفادہ کرے۔
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدردارو خان اچکزئی کی قیادت میں ملک کے معروف کاروباری افراد نے پی آئی اے کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی ائر لائن کی حالیہ کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عدالت نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیا

عدالت نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیا

کراچی: عدالت نے کہا کہ مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے