فرانس میں اسلام مخالف مہم چلانے کے مقدمے کی سماعت

فرانس میں اسلام مخالف مہم چلانے کے مقدمے کی سماعت

پیرس: اسلام مخالف مہم چلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے تنظیم کے سربراہ کلیموں گانڈیلین، اُن کے ترجمان ایسپینو اور ایک تیسرے شخص ڈامی لیفیرے کو چھ چھ ماہ قید کی سزا سنائی

فرانسیسی عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اس جماعت اور ان کے ارکان نے عوامی اور حکومتی ذمے داریوں میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش بھی کی جس پر تینوں مجرمان آئندہ پانچ برس تک ووٹ دینے کے اہل بھی نہیں ہوں گے جب کہ اس جماعت پر 75 ہزار یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے، علاوہ ازیں ان مجرمان کے بعض شہری حقوق کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
فرانس میں زیادہ تر مہاجرین اٹلی سے الپس کی پہاڑوں کے ذریعے داخل ہوتے ہیں، جنریشن آیڈینٹٹی کے سربراہ ایک چھوٹا طیارہ لے کر وہاں پہنچے اور مہاجرین کو نہ صرف روکا بلکہ تشدد کا نشانہ بنایا اور نفرت آمیز الفاظ سے پکارا تھا۔
فرانس میں نسل پرستی کے خلاف کام کرنے والے کارکن اور فرانسیسی حکومت ایک عرصے سے اس جماعت پر مکمل پابندی عائد کرنے کے حق میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے