پشاور: فاٹا ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہنگامے کی نذر ہوگیا

 پشاور: پشاورمیں فاٹا ریفارمز کمیٹی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی پر گورنرخیبرپختونخوا کو اجلاس چھوڑ کرجانا پڑ گیا۔ قبائلی عمائدین بھی گورنر کے پیچھے پیچھے اجلاس سے چلتے بنے شرکاء نے گو ایف سی آر گو کے نعرے لگائے۔

تفصیلات کےمطابق پشاورکے مقامی ہوٹل میں فاٹا ریفارمز کمیٹی کا اجلاس قبائلی علاقوں میں اصلاحات کےلئے بلایا گیا تھا لیکن اجلاس کے دوران اچانک طلبہ کے گروپوں نے نعرے بازی شروع کردی اور گو ایف سی آر گو کے نعروں کی گونج میں شرکاء ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔

شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے باعث گورنرخیبرپختونخوا اجلاس ادھورا چھوڑ کرچلے گئے۔ اجلاس میں شریک اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اور قبائلی عمائدین بھی گورنر کے پیچھے پیچھے ہال سے نکل گئے۔

یہ بھی پڑھیں

واقعے, کے تین سال, کے بعد صوبائی, پولیس نے تسلیم کیا کہ, ان لڑکیوں, کو قتل, کیا گیا ہے

واقعے کے تین سال کے بعد صوبائی پولیس نے تسلیم کیا کہ ان لڑکیوں کو قتل کیا گیا ہے

خیبر پختونخوا: سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لڑکیوں کے ڈانس کی ویڈیو منظر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے