گورنر اسٹیٹ بینک نے یقین دہانی کروائی کہ معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے

گورنر اسٹیٹ بینک نے یقین دہانی کروائی کہ معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے

کراچی: مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ہمیں اپنی پالیسیوں میں استحکام پیدا کرنا ہوگا، تقریب میں تمام کمرشل بینکوں کے سربراہان بھی موجود تھے

صنعتی رہنماؤں کی جانب سے بتائے گئے متعدد مسائل پر جواب دیتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے اپنی توجہ 3 بڑے معاملات پر مرکوز رکھی ہوئی جس میں ایکسچینج ریٹ، غیر ملکی کرنسی کے ذخائر اور شرح سود شامل ہے۔
تقریب میں موجود زیادہ تر رہنما اسٹیٹ بینک کے ساتھ ساتھ حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کے اثرات پر تنقید کررہے تھے اور متفقہ طور پر ان کی رائے یہ تھی کہ ان اقدامات نے معیشت کو سست، سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کی جس کا نتیجہ بڑھتی ہوئی نے روزگاری کی صورت میں نکل رہا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ختم ہوتے ہوئے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کے ساتھ اسٹیٹ بینک کو ایکسچیننج کو مصنوعی طور پر کم سطح پر رکھ کر ایڈجسٹ کرنا پڑا۔
رضا باقر کا کہنا تھا کہ سب سے زیاد حوصلہ افزا چیز کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا کم ہونا تھی جوماضی میں 2 ارب ڈالر ماہانہ سے کم ہو کر رواں سال جولائی میں57 کروڑ 90 لاکھ دالر کی سطح پر پہنچ چکا تھا۔
مہنگائی کی بلند شرح کی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مرکزی بینکس مہنگائی اور بلند قیمتوں سے مزاحمت کے لیے بلند شرح سود کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں اسی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے بھی پالیسی ریٹ 13.25 فیصد تک پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے