کشیدگی کم کرنے والے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، جرمنی

کشیدگی کم کرنے والے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، جرمنی

جرمن وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیج فارس میں کشیدگی کم کرنے والے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

جرمن وزیرخارجہ ہایکو ماس نے جمعرات کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کشیدگی کم کرنے والا ہر اقدام بہت ہی مفید ہے کیونکہ کوئی بھی ملک جنگ نہیں چاہتا ہے۔ جرمن وزیر‍ خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمزکی صورتحال پر توجہ دینا ضروری ہے اور جرمنی اس سلسلے میں یورپی یونین کے درمیان حتی الامکان اتحاد کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو چاہئے کہ وہ علاقے میں کشیدگی دور کرنے کے لئے تعاون کرے اور جرمنی بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا  کرے گا۔ امریکا نے پچھلے ہفتوں کے دوران علاقے میں کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کی  اور وہ نام نہاد بحری فوجی اتحاد تشکیل دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

آسٹریلیا، جج نے ملک بدر ہونے والے سری لنکن خاندان کو بچالیا

یہ بھی پڑھیں

چینی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کو قتل کرنے والے شہری کو سزائے موت سنادی

چینی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کو قتل کرنے والے شہری کو سزائے موت سنادی

بیجنگ: عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کہ کونگ کو ایک بالغ شخص ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے