دنیا بھر کے ملکوں سے سی ٹی بی ٹی میں شامل ہونے کی اپیل

دنیا بھر کے ملکوں سے سی ٹی بی ٹی میں شامل ہونے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترس نے دنیا کے تمام ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایٹمی تجربات پر پابندی کے معاہدے سی ٹی بی ٹی میں شامل ہوجائیں۔

 ایٹمی تجربات پر پابندی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سی ٹی بی ٹی معاہدہ ایٹمی تباہ کاریوں سے بچاؤ کا ضامن اور ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایٹمی تجربات کی میراث تباہی کے سوا کچھ نہیں لہذا جن ملکوں نے اب تک سی ٹی بی ٹی پر دستخط نہیں کیے ہیں انہیں اس میں شامل ہوجانا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ 29 اگست ایٹمی تجربات پر پابندی کا عالمی دن ہے۔ یہ وہ دن جس دن 1991 میں قزاقستان کی ایٹمی سائٹ(Semipalatinsk) بند کی گئی تھی جہاں سابق سویت یونین کے دور میں 450 مختلف ایٹمی تجربات انجام پائے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ 183 ملکوں نے سی ٹی بی ٹی پر دستخط کیے جن میں 164 نے پارلیمنٹ سے اس کی منظوری حاصل کی ہے جبکہ امریکہ  اس معاہدے میں شمولیت سے مسلسل گریز کر  رہا ہے۔

جموں و کشمیرمیں پابندیوں اورگرفتاریوں پرسخت تشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

یہ بھی پڑھیں

طالبان سے جنگ بندی افغان حکام نے سیکڑوں مزید طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

طالبان سے جنگ بندی افغان حکام نے سیکڑوں مزید طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

بگرام: کشیدگی میں یہ وقفہ تقریبا 19 سال کی جنگ میں دوسری مرتبہ سامنے آیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے