تخت رائیونڈ اور چوہدری نثار دہشت گردوں سے لڑنے کیلیے تیارنہیں ، بلاول

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے 27 دسمبر تک ہمارے 4 مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہمارا نعرہ گو نثار گو سے گو نواز گو ہوگا۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کےکارکنوں سے خطاب کے دوران  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو آج بھی زندہ ہیں کیونکہ شہید نہیں مرتے، نیشنل ایکشن پلان کا حال عوام نے دیکھ لیا کیونکہ یہ نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن) لیگ ایکشن پلان ہے جو ناکام ہوا ہے، دہشت گرد ہمارے بچوں کے ساتھ کیا کررہے ہیں، بے نظیر بھٹو نے ان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جان دی مگر تخت رائیونڈ والے اور چوہدری نثار ان لوگوں سے لڑنے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں لیکن میں اب تنگ آگیا ہوں لہذا تخت رائیونڈ سن لے یہ پنجاب کی آواز ہے آپ کو ماننا پڑے گا آپ ناکام ہوچکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹری پارٹی بنانے پر اتفاق کیا تھا مگر آج تک نواز شریف نے ہمارے مطالبے کو نہیں مانالہذا اگر 27 دسمبر تک نواز شریف نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو میرا نعرہ گو نثار گو سے گو نواز گو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب میٹرو چاہتے ہیں لیکن پہلے پانی، روٹی، کپڑا اور مکان دیں۔

یہ بھی پڑھیں

علیم خان کے, خلاف کیس کی, سماعت 27 مئی, تک ملتوی, کردی

علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی

لاہور:عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آف شورکمپنیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے