جب تک کشمیرآزادنہیں ہوتاہرفورم پرکشمیریوں کی جنگ لڑوں گا

جب تک کشمیرآزادنہیں ہوتاہرفورم پرکشمیریوں کی جنگ لڑوں گا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج پوراپاکستان کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے، کشمیری بہت مشکل وقت سےگزررہےہیں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیغام دیتےہیں جب تک کشمیریوں کوآزادی نہیں ملےہم ان کیساتھ رہیں گے، کشمیریوں کی آزادی کےلیےآخری دم تک ان کیساتھ کھڑے رہیں گے، یہ کیسی حکومت ہے، جو کشمیریوں پر ایسے مظالم ڈھا رہی ہے۔
عمران خان نے کہا آرایس ایس میں مسلمانوں کیخلاف نفرت ہے، آرایس ایس کانظریہ ہٹلرکےنظریےسےمطابقت رکھتاہے، انتہاپسندہندوچاہتےہیں بھارت سےمسلمانوں کونکال دیں، آرایس ایس چاہتی ہے بھارت میں صرف ہندورہیں اور اس نظریےکی بنیادپرکشمیریوں پرمظالم ڈھارہی ہے۔
پوری دنیاکوکشمیریوں کیساتھ کھڑےہوناچاہیےتھا، افسوس ہےجب مسلمانوں پرظلم ہوتاہےتواقوام متحدہ خاموش رہتاہے، جب تک کشمیرآزادنہیں ہوتاہرفورم پرکشمیریوں کی جنگ لڑوں گا، کہاتھاکشمیریوں کاسفیربنوں گااورکشمیریوں کےلیےآوازاٹھاتارہوں گا۔
وزیراعظم نے کہا آرایس ایس کانظریہ بھارت میں عیسائی اوردیگرمذاہب کیلئےبھی خطرہ ہے، آرایس ایس بھارت میں سیکولرطبقےکیلئےبھی خطرناک ہے، آرایس ایس کےممبرنےہی گاندھی کوقتل کیاتھا، آرایس ایس بھارت کےآئین اورسپریم کورٹ کونہیں مانتا، صرف ہندتوووا اورہندوراج کومانتاہے

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

اسلام آباد: چیرمین سینٹ کی جانب سے جلد ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بطور سینٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے