اقتدار میں آئے تو کرپشن فری پاکستان کا خواب پوراکرینگے: عمران خان

کالام: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کہتےہیں وفاقی حکومت ساری ترقی اشتہاروں میں کررہی ہے۔اقتدارمیں آئےتوکرپشن فری پاکستان کاخواب پوراکریں گے۔عمران خان نےکالام میں چوراسی میگاواٹ کےہائیڈرو پروجیکٹ منصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا۔

تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواحکومت نےسستی ترین پن بجلی کی پیداوارکی جانب ایک اوربڑاقدم اٹھالیا۔ تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےکالام میں چوراسی میگاواٹ استعدادکےپن بجلی منصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا۔

افتتاح کے بعد تقریب سےخطاب کرتےہوئےکپتان نےہمیشہ کی طرح ن لیگ پرسیاسی گولہ باری شروع کردی۔ان کاکہناتھان لیگ ساری ترقی اشتہاروں میں کررہی ہے۔ کرپشن کی وجہ سےملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی۔

عمران خان نےکہاکہ پنجاب میں جرائم بڑھ رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں کم ہو رہے ہیں۔لاہورمیں مال روڈ پر ن لیگ کے ایم پی اے کو لوٹ لیا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین  کاکہناتھاکہ کرپشن کے خلاف احتجاج ہمارا حق تھا ، تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس کی شیلنگ اور پکڑدھکڑ غیرقانونی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پلاسٹک کے, تھیلے, بنانے والوں, اور خرید و فروخت کرنے, والوں کیخلاف, کارروائی

پلاسٹک کے تھیلے بنانے والوں اور خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

پشاور: پلاسٹک کے تھیلے بنانے والوں اور خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے