سندھ ملرز نے آٹے کی قیمتوں میں 2 روپے فی کلو اضافہ کردیا

سندھ ملرز نے آٹے کی قیمتوں میں 2 روپے فی کلو اضافہ کردیا

15 کراچی: اگست کے بعد سے یہ تیسری مرتبہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اس سے قبل یہ اضافہ 15 اگست، پھر 22 اگست کو کیا گیا تھا

صوبائی حکام کی مداخلت نہ ہونے کی وجہ سے سندھ ملرز نے آٹے کی قیمت میں اپریل سے نویں مرتبہ اضافہ کیا اور اس کی وجہ گندم کی قیمت میں اضافہ بتایا گیا۔
اپریل سے اب تک صارفین نے آٹے کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ دیکھا۔
ملوں سے باہر آنے والے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت، جو اپریل کے ماہ میں 340 تھی، اب 450 روپے کی ہوگئی ہے۔
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) سندھ زون، محمد جاوید یوسف کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں 100 کلو گندم کا تھیلا 4 ہزار روپے کا ملتا ہے جو چند روز قبل ہی 3900 روپے کا تھا کہ جبکہ اپریل میں اس کی قیمت 3 ہزار روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے:ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی: طیارہ حادثہ ،35لاشیں قابل شناخت اور30 ناقابل شناخت ہیں 94 لاشیں مکمل 3 باقیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے