رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ: پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹوبہ ٹیکس سنگھ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے

حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ریلیف ٹرین اور انجن کو حادثے کی جگہ روانہ کردیا گیا۔
رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ حادثہ ڈرائیورصغٖیرعباس کی نااہلی کے باعث پیش آیا، صغیرعباس مال گاڑی کا ڈرائیور تھا، مسافرٹرین چلانے لگا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق اے سی پارلر مسافروں کو ریلیف ٹرین سے روانہ کردیا گیا جبکہ اکانومی کلاس مسافروں کو متبادل ٹرین سے روانہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے