تین رکنی نیب ٹیم شہبازشریف سے سات سوالات پرجواب طلب کرےگی

تین رکنی نیب ٹیم شہبازشریف سے سات سوالات پرجواب طلب کرےگی

لاہور: نیب ٹیم ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تفتیش کے لئے آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائشگاہ جائے گی

نیب ٹیم شہبازشریف سے سات سوالات پرجواب طلب کرےگی جبکہ زائد اثاثے بنانے سے مختلف بھی سوالات تیار ہے۔
نیب کی تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرشامل ہیں ، ٹیم ایک بجےرہائش گاہ پہنچےگی۔
سوالنامے میں شہباز شریف سے پوچھا گیا ہےکہ قانون کیخلاف ایل ڈبلیوایم سی بنانےکی سمری کیوں منظور کی گئی؟ایس ڈبلیوایم سی کامینجمنٹ یونٹ فعال ہونےکےباوجود کمپنی بنانےکی کیاضرورت؟
شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ صفائی کمپنی بنانےسےقبل اس کےنفع ونقصان کی تحقیق کرائی گئی؟ کیاکمپنی آئی سٹیک کوقانونی طریقہ استعمال کئےبغیرٹھیکہ دیاگیا؟ غیرملکی کمپنیوں کو320ملین ڈالرکاٹھیکہ آوٹ سورس کااختیارکس نےدیا؟ اور صفائی کمپنی کو بغیرکسی جامع منصوبے کےقرضہ،امداددینےکافیصلہ کیوں کیا گیا ؟
سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم نےقرض واپس،سرمایہ پیداکرنےکےمنصوبےکیوں مستردکیے؟ جوغیرقانونی اقدامات اٹھائےگئے،حکومت کواربوں کانقصان پہنچا؟ جبکہ شہبازشریف اکاؤنٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن کےشواہدبھی ملےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے