موجودہ حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا

موجودہ حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا

اسلام آباد: مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا، کیپیٹل مارکیٹ نجی شعبے کی مالیاتی ضروریات کے لیے اہم ہے

پاکستان چاہتا ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ ترقی کرے، ریگولیشن بہتر بنا کر کیپیٹل مارکیٹ میں شفافیت بڑھائی جاسکتی ہے۔
عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہے، متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، خصوصی اقتصادی زونز تیار ہورہے ہیں، پاکستانیوں کو سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، یقین دلاتا ہوں کہ کاروبار کرنے میں ماضی کی مشکلات اور کرپشن نہیں ملے گی۔
حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا، پاکستان نے پیغام دے دیا کہ معاشی نظم وضبط قائم کرے گا، تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں 6ارب ڈالر کی اہمیت نہیں ہے، اہمیت صرف دنیا کی طرف سے پاکستان پر اعتماد کی ہے، پاکستان کے آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے سے مثبت معیشت کا تاثر گیا

یہ بھی پڑھیں

ایس او پیز پر عمل اور احتیاط کریں ، آپ محفوظ رہیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا جانے والا نہیں، ویکسین کی تیاری تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے