نریندر مودی کومتحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی شدید مذمت

نریندر مودی کومتحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی شدید مذمت

کوالالمپور: مشاورتی کونسل نے کوالالمپور سے جاری ایک بیان میں نریندر مودی کی طرف سے یو اے ای کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ وصول کرنے پر شدید نفرت کا اظہار کیاہے

یہ متحدہ عرب امارات کیلئے انتہائی شرمناک بات ہے کہ یہ حقیقت جانتے ہوئے بھی کہ بھارت میں اقلیتوں کو بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنا یا جارہا ہے نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے۔
یہ متحدہ عرب امارات کیلئے انتہائی شرمناک بات ہے کہ یہ حقیقت جانتے ہوئے بھی کہ بھارت میں اقلیتوں کو بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنا یا جارہا ہے نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے۔
یو اے ای نے بھارت سے معاشی فائدے کیلئے آنکھیں بند کر لی ہیں جبکہ نریندر مودی کے ہاتھ گجرات اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقو ق کی پامالیوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر کوئی تشویش لاحق نہیں اور اسے نریندر مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی کوئی پروا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جاپان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

جاپان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

ٹوکیو:جاپان نے امریکی کمپنی موڈرنا، آسٹرازینیکا اور فائزر سے ویکسینز کا معاہدہ کیا ہے۔ واضح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے