رائل ووپاک نے پاکستان میں دو ارب 80کروڑ ڈالر یعنی 450 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

رائل ووپاک نے پاکستان میں دو ارب 80کروڑ ڈالر یعنی 450 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

یہ سرمایہ کاری ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر اور ایل این جی ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے حوالے سے ہو گی

ڈچ کمپنی رائل ووپاک کے وفد نے منگل کو وزیراعظم کے مشیر برائے امور تجارت، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی

رائل ووپاک کمپنی دنیا بھر میں تیل، کیمیکل، خوردنی تیل اور قدرتی گیس سے متعلق مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔
وفد کے سربراہ نے مشیرا مور تجارت کو آگاہ کیا کہ رائل ووپاک پاکستان میں مشترکہ منصوبے کے ذریعے زمین پر ایک ارب 50کروڑ ڈالر لاگت کی سرمایہ کاری سے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کرے گی جب کہ 15کروڑ ڈالر مالیت سے پروپلین پلانٹ اور 80کروڑڈالر کی لاگت سے پارکو کوسٹل ریفائنری قائم کی جائے گی جس سے ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم ہو گی۔
رائل ووپک کے وفد کے سربراہ نے دونوں ممالک کے مابین طویل مدتی معاشی تعلقات قائم کرنے کے لئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں

چینی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کو قتل کرنے والے شہری کو سزائے موت سنادی

چینی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کو قتل کرنے والے شہری کو سزائے موت سنادی

بیجنگ: عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کہ کونگ کو ایک بالغ شخص ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے