ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے

ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے

کراچی: مینجمنٹ ایسوسی ایشن کےسیمینار سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں، ملکی معاشی صورتحال سے ہمیں نمٹنا ہوگا

،چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے، 120ارب ڈالرکی خطیررقم بیرون ملک غیرقانونی رکھی گئی ہے، ٹیکس ادا کرنیوالوں کوپیسوں کی منتقلی میں سہولت ہونی چاہیے
شبرزیدی نے کہا جوبھی سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے اس کی پکی رسیدحاصل کرے، بڑی تعداد میں ریسٹورنٹس کو ٹیکس ادا کرنے کا پابند کیا ہے، سیلزٹیکس بنیای طور پر سرکاری رقم ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیکس اداکرکربیرون ملک جاتے ہیں ان کوآسانیاں دی جائیں، ماضی میں درست سمت میں کام نہیں ہورہا تھا ، اب منظم اوردرست سمت میں کام شروع ہوگیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا بھارت میں کوآپریٹ ٹیکس ادائیگی پاکستان سے20گناتک زیادہ ہے، لوگوں میں شعور آگیا ہےکہ موضوع بحث ٹیکس نظام ہے۔
گذشتہ روز چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے سیلز ٹیکس گوشواروں کی موثر مانیٹرنگ کے لئے سافٹ ویئر کا افتتاح کیا تھا ، جس کا مقصد ٹیکس گزاروں پر قابل وصول عائد سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرنا ہے ۔
چئیرمین ایف بی آر کو ممبر آئی آر آپریشنز مس سیما شکیل نے نئے سافٹ وئیر ایپلیکیشن کے کام کا طریقہ کار کا عملی مشاہدہ کرایا، اس سافٹ وئیر کی بدولت ٹیکس ریفنڈ واجبات کی تیز تر پراسیسنگ بھی ممکن ہو گی

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے:ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی: طیارہ حادثہ ،35لاشیں قابل شناخت اور30 ناقابل شناخت ہیں 94 لاشیں مکمل 3 باقیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے