پی آئی اے کو نئے طیارے خریدنے کے سلسلے میں وزارت خزانہ کو تعاون فراہم کرنے کی ہدایات

پی آئی اے کو نئے طیارے خریدنے کے سلسلے میں وزارت خزانہ کو تعاون فراہم کرنے کی ہدایات

اسلام آباد: یہ فیصلہ وزیر اعظم کے ساتھ ایوی ایشن ڈویژن کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے شرکت کی

ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم کو قومی ایئر لائن کی مستقبل کی طیاروں کی ضروریات اور بزنس پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے سفری سہولیات کی بہتری اور اضافے کے لیے پی آئی اے کو نئے طیارے خریدنے کے سلسلے میں وزارت خزانہ کو تعاون فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔
ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ 2023 تک مجموعی طور پر 12 نئے طیارے فضائی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی حالیہ مثبت کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ابتدائی مرحلے میں 4 طیارے درکار ہوں گے جو 2020 تک فضائی بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ طیارے درمیانی گنجائش کے ہوں گے اور اندرون ملک و علاقائی روٹس پر استعمال کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑے کے دورے سے متعلق شاہی محل نے رواں برس جون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے