انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج نے سماعت سے انکار

انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج نے سماعت سے انکار

لاہور: منشیات برآمدگی کیس میں (ن) لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تاہم انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج مسعود ارشد نے سماعت سے انکار کردیا

جج مسعود ارشد نے کہاکہ حکومت نے میری خدمات ہائیکورٹ کے سپرد کردی ہیں لہذا مزید سماعت نہیں کرسکتا۔
وکلاء نے استدعا کی کی کیس کی سماعت کرکے جو فیصلہ ہے دے جائیں جس پر جج مسعود ارشد نے جواب دیا سماعت کا اختیار اب میرے پاس نہیں، مجھے ابھی وٹس ایپ پر نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے۔ پراسیکیوٹر اے این ایف کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کل جاری ہوچکا تھا تاہم جان بوجھ کر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے مزید 4 افراد کی شناخت کر لی

یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے مزید 4 افراد کی شناخت کر لی

لاہور: چاروں افراد کی شناخت دانتوں کے علاج کے ریکارڈ کی مدد سے کی گئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے