کچرے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کچرےپربھی سیاست

کچرے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کچرےپربھی سیاست

کراچی: مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نےسندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بنائی تھی ، سالڈویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی جب بنی تو چارہزارٹن کچراپیداہوتاتھا اور اب16ہزارٹن کچراپیداہوتاہے

کچرےسےمتعلق حالات اچھےنہیں ہیں ، صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے میں نےڈی سیزکوبھی شامل کیاہےوہ بھی مددکررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےکچھ ناکوں سےکچرا اٹھایاکچھ سڑکوں کےقریب کھپایا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم نےکےایم سی کوکہاہے، وہ فیومیگیشن کررہےہیں۔
سندھ بیراج کی تعمیرمیں وفاق کے ساتھ مل کربیٹھے ہیں۔آئین کےتحت ہر90روزمیں سی سی آئی اجلاس لازمی ہے،وزیراعظم چیئرمین ہیں وہ سی سی آٓئی اجلاس بلاہی نہیں رہے۔بطوروزیراعلیٰ سی سی آئی اجلاس بلانےکے لیے درخواست دی ہے۔
کراچی میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے جگہ جگہ کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں اور میئر کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کے درمیان اس پر لفظی جنگ بھی جاری ہے، مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ میئر کراچی کو حاصل اختیارات اور ریسورسز سے ہی نوے دن میں اس شہر کو صاف کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عدالت نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیا

عدالت نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیا

کراچی: عدالت نے کہا کہ مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے