آئین کے برخلاف دوسرے اداروں کے دائرہ کار میں دخل اندازی کی اجازت ملنی چاہیے

آئین کے برخلاف دوسرے اداروں کے دائرہ کار میں دخل اندازی کی اجازت ملنی چاہیے

اسلام آباد: بد قسمتی سے موجودہ سیاسی نظام میں گھٹن ہے اور بعض ریاستی اداروں اور محکموں کی جانب سے ہر قسم کی مخالف آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے

سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’کیا اس طرح کے اداروں کو آئین کے برخلاف دوسرے اداروں کے دائرہ کار میں دخل اندازی کی اجازت ملنی چاہیے اور کیا عدالت عظمیٰ اس قسم کی کوششوں پر نظر رکھنے کے حوالے سے موثر ثابت ہوئی‘۔
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ، جسٹس شیخ عظمت سعید، اٹارنی جنرل نور منصور اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ خانرانی نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سپریم جوڈیشل کونسل میں صدارتی ریفرنس کا سامنا کرنے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی موجود تھے۔
اپنی تقریر میں امجد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی بی سی مسلح افواج کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور پوری وکلا برادری دفاعی ضروریات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے خاص کر موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے دوران اس کی حمایت کرتے ہیں۔
سیاسی معاملات میں مداخلت سے ان اداروں کا وقار ختم ہوتا ہے خاص کر ایسے وقت جب پاکستان دوراہے پر ہے اور امکان کا بھی متحمل نہیں۔
پی بی سی کے نائب چیئرمین نے قانون اور حکمرانی کو یقینی بنا کر ملک کا تحفظ کرنے کے لیے ہر سطح پر اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ایک ایسے وقت جبکہ اندرونی اور بیرونی قوتیں پاکستان کو عراق، شامل یا افغانستان بنانا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا نے گزشتہ سال فروری میں بھارتی جارحیت کا مظاہرہ دیکھا

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایل او سی پر حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے