گوٹرش نے امازون کے جنگلوں کی آگ بجھانے کے لئے مددکی اپیل کردی

گوٹرش نے امازون کے جنگلوں کی آگ بجھانے کے لئے مددکی اپیل کردی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل امازون کے جنگلوں کی آگ بجھانے کے لئے عالمی برادری سے مدد طلب کی ہے

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیوگوترش نے کہا ہے کہ امازون کے جنگلوں کی حفاظت کی غرض سے ہماری مدد کی درخواست بہت سنجیدہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ امازون کے علاقے کے ممالک کی مدد کے لئے مزید امداد اور افرادی قوت جمع ہوجائے گی – گوترش نے تاکید کی کہ امازون کا جنگل جو عالمی ورثہ ہے اور انسانی نسلوں کی فلاح و سلامتی کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ، اس کی حفاظت کے لئے ہمیں سب کے عزم و ارادے کی ضرورت ہے- امازون کا جنگل جو زمین کا پھیپھڑا کہا جاتاہے ، برازیل اور کولمیبا کے ساتھ ہی پیرو، بولیویہ ، ونزوئیلا ، گویانا ، سورینام اور اکواڈور کے کچھ حصوں تک پھیلا ہوا ہے-

وزیراعظم بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے پر غور کررہےہیں،فواد چوہدری

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے