سابق صدرکیخلاف پارک لین کیس میں نئے شواہد نیب کو مل گئے

سابق صدرکیخلاف پارک لین کیس میں نئے شواہد نیب کو مل گئے

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قیدی سابق صدر آصف علی زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، ایس ای سی پی ریکارڈ اور مختلف گواہان کے بیانات سے نئے شواہد نیب کے ہاتھ لگ گئے

پارک لین کیس میں آصف زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا،نیب نے ضمنی ریفرنس سے متعلق عدالت کو آگاہ بھی کر دیا۔
نیب کے مطابق ایس ای سی پی ریکارڈ اور مختلف گواہان کے بیانات سے نئے شواہد سامنے آئے ہیں،فراڈ سے نیشنل بینک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، پہلے ڈیڑھ ارب پھر80 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا گیا، ملازمین کے نام پر جعلی کمپنی پارتھی نون بنائی گئی، اس کمپنی نے آئی بی سی سینٹرمیں جائیداد بھی بنائی۔
نیب کا کہنا ہے کہ نیب نے آئی بی سی سینٹر میں 8 فلور سیل کر رکھے ہیں،آصف زرداری پارک لین کمپنی میں 25 فیصد شیئرز کے مالک ہیں،ملزمان پر پارک لین کیس میں قرض کے نام پر فراد کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

اسلام آباد: چیرمین سینٹ کی جانب سے جلد ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بطور سینٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے