وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ وکیل کی بازیابی کی درخواست پر وزارت دفاع سے جواب طلب

وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ وکیل کی بازیابی کی درخواست پر وزارت دفاع سے جواب طلب

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے دو ہفتوں میں پولیس کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس میں وزارت دفاع اور ایف آئی اے کو فریق بنانے کی استدعا منظور کرلی

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے کوئی اسلام آباد سے گم ہو جائے، ہم نے لاپتہ افراد کیس میں کچھ ہدایات دیں اسلام آباد پولیس ان کو مدنظر رکھے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے دوران فرقہ وارانہ پہلو کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ گمشدگی کے دوران وکیل یافیز نوید ہاشمی کی جان کو خطرات ہو سکتے ہیں۔
عدالت نے وزارت دفاع اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

اسلام آباد: چیرمین سینٹ کی جانب سے جلد ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بطور سینٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے