بھارت اور بنگال کی جانب سے مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں داخل

بھارت اور بنگال کی جانب سے مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں داخل

کراچی: سسٹم 28 اگست کو کراچی پہنچے گا۔ ملک کے مختلف شہروں میں کہیں بارش تو کہیں بادل برسنے کا انتظار کیا جارہا ہے

اسلام آباد میں بادل کھل کر برسے ابر رحمت سے درخت اور پودے بھی نکھر گئے۔ جس کے بعد موسم دلفریب ہوگیا، راولپنڈی میں کالی گھٹائیں جم کر برسیں جس سے جل تھل ایک ہو گیا۔
تیز بارشوں کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، نشیبی علاقوں میں پانی بھرگیا۔ لاہور پر بادلوں کا بسيرا ہے اور سب بارش کے منتظر ہيں۔
محکمہ موسمیات نے جلد بادلوں کے برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں بھی موسم ابر آلود ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت اور بنگال کی جانب سے مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں داخل ہونے والا ہے، یہ سسٹم اٹھائیس اور انتیس اگست کو بارش برسائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے