مکھیوں کے خاتمے کے لیے سندھ اسمبلی میں دعا کرائی گئی

مکھیوں کے خاتمے کے لیے سندھ اسمبلی میں دعا کرائی گئی

کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا جی ڈی اے کی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ جس طرح بیان دیا گیا کہ بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے

کوئی بیان دے جب بارش آتی ہے تو مکھیاں بھی آتی ہیں، کراچی سے کشمور تک مکھیوں نے جینا محال کردیا ہے، مکھیوں کے خاتمے کے لیے بھی دعا کرائیں۔
پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے کشمیر میں شہیدوں کے لیے دعاکے لیے کہا انھوں نے آرایس ایس کے بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم پر قائد اعظم کے ویژن کو سلام پیش کیا۔ پیپلزپارٹی کے نعیم کھرل نے رانی پور کے پیر کے انتقال پر دعا کرائی۔ ایم ایم اے کے سید عبدالرشید نے جماعت اسلامی کے یوم تاسیس پر دعا کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے:ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی: طیارہ حادثہ ،35لاشیں قابل شناخت اور30 ناقابل شناخت ہیں 94 لاشیں مکمل 3 باقیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے