امن و امان صورت حال، وزیر اعلی سندھ نے اجلاس طلب کر لیا، رینجرز اور انٹیلی جنس نمائندے بھی شریک ہونگے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے جس میں رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کیمطابق وزیر اعلی سندھ کو سکو لوں اور جیلوں کی سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی جبکہ کراچی آپریشن اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اورآئی جی سندھ بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں اور جیلوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکانہے۔

یہ بھی پڑھیں

فائر بریگیڈ کے عملےنے آگ بجھانے سے انکار کردیا

فائر بریگیڈ کے عملےنے آگ بجھانے سے انکار کردیا

کراچی: شارع فیصل پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں ایک کمپنی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے