اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

بیروت: اسرائیلی طیاروں نے پیر کی صبح یکے بعد دیگر تین حملے کیے جو شام کے حمایت یافتہ لبریشن آف فلسطین کے طور پر پہچانے جانے والے گروپ کے بیس پر کیے گئے

اسرائیل کی جانب سے ان حملوں پر فوری طور پر کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے بیروت کے جنوبی علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایک ڈرون کو مار گرایا گیا جبکہ دوسرے کو فضا میں ہی تباہ کیا گیا۔
لبنانی فوج نے اسرائیل کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دونوں ڈرونز اسرائیل کے تھے جنہیں تباہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

چینی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کو قتل کرنے والے شہری کو سزائے موت سنادی

چینی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کو قتل کرنے والے شہری کو سزائے موت سنادی

بیجنگ: عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کہ کونگ کو ایک بالغ شخص ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے