ضلعی انتظامیہ نے ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 74 روپے فی کلوگرام مقرر کردی

ضلعی انتظامیہ نے ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 74 روپے فی کلوگرام مقرر کردی

پنجاب: پنجاب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں کے اطلاق کے لیے چھاپے بھی ماریں گے

ریٹیلرز کو فی کلو چینی پر 3 روپے کا منافع حاصل کرنے کی اجازت تھی، تاہم اب ضلعی انتظامیہ نے اس منافع کو 2 روپے فی کلو تک محدود کردیا ہے۔
ریٹیلز نے اس فیصلے کو مسترد کردتے ہوئے موقف اپنایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 75 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ ریٹیلرز 78 سے 80 روپے فی کلوگرام تک چینی فروخت کر رہے ہیں۔
ہمیں 75 روپے فی کلو چینی حاصل ہورہی ہے اور ہم اسے 78 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں، تاہم چینی کی فروخت میں صرف 3 روپے فی کلو کا منافع ہورہا ہے جس میں چینی لانے کے سفری اخراجات اور پیکنگ کے اخراجات بھی شامل ہیں۔
عوام نے بھی چینی کی قیمت میں اضافے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ رمضان کے مہینے میں چینی 54 روپے فی کلو میں حاصل ہورہی تھی تاہم اب صرف 2 ماہ کے عرصے میں اس کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
چینی کی قیمت مارکیٹ میں بڑھتی رہی لیکن حکومت نے اس مسئلے پر اپنی آنکھیں بند رکھیں، جبکہ مزید کہا کہ چینی کی قیمت موجودہ حکومت کے اقتدا میں آنے سے قبل کم رہی تھی، تاہم اس کے اقتدار میں آتے ہی چینی کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر تشدد کرنے والی خاتون سامنے آگئی

لاہور :آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے