گلی گلی سیوریج اوور فلو میں شرپسند عناصر ملوث ہیں، گٹروں کے ڈھکن غائب ہورہے ہیں

گلی گلی سیوریج اوور فلو میں شرپسند عناصر ملوث ہیں، گٹروں کے ڈھکن غائب ہورہے ہیں

کراچی: ادارہ فراہمی ونکاسی آب کراچی نے شہر میں گلی گلی سیوریج اوور فلو اور سڑکوں سے اچانک گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے سنگین سازش قرار دیا ہے

بارشوں کے پانی کی سیوریج کے گٹروں سے نکاسی کے باعث صورتحال ابتر ہوئی ، گلی گلی سیوریج اوور فلو میں شرپسند عناصر ملوث ہیں،واٹر بورڈ نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا، باوثوق ذرائع کے مطابق شہر میں اچانک گلی گلی سیوریج اوور فلو اور گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرپسند عناصر کی سازش قرار دیا ہے ،
واٹر بورڈ حکام نے اس سلسلے میں بمعہ ثبوت اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے جس میں گٹروںکو بوریا ڈال کر بند کیے جانے سمیت راتوں رات گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے کے واقعات شامل ہیں۔
شہر میں نکاسی آب کی ابتر صورتحال کا نزلہ واٹر بورڈ پر گرانے کی سازش کی جارہی ہے،واٹر بورڈ کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈیزل کی لوٹ مار کے لیے ڈی ایم سیز شہر بھر کا کچرا لینڈ فل سائٹ پر ڈالنے کے بجائے برساتی نالوں میںپھینک رہے ہیں ۔
بارشوں کے دوران برساتی نالے بند ہونے سے پانی کی نکاسی کے لیے واٹربورڈ کے سیوریج لائنوں کو استعمال کر کے اسے نقصان پہنچایا گیا ہے گٹروں میں نہ صرف کچرا اورمٹی ڈالی ڈالی گئی بلکہ جانوروں کی آلائشیں بھی گٹروں سے نکل رہی ہیں متعدد مقامات پر گٹروں سے بوریاں نکالی گئیں جو کہ سیوریج سسٹم کو جام کرنے کے لیے شرپسند عناصر کی جانے سے ڈالی گئی تھیں،واٹر بورڈ نے موجودہ صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد مانگنے کا فیصلہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان

کراچی میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان

کراچی: کراچی کاموجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب74فیصد ہے،آج زیادہ سےزیادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے