بین الاقوامی تعلقات مذہبی جذبات سے بالاتر ہوتے ہیں

بین الاقوامی تعلقات مذہبی جذبات سے بالاتر ہوتے ہیں

ملتان: سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘بین الاقوامی تعلقات مذہبی جذبات سے بالاتر ہوتے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان سرمایہ کاری کے حوالے سے تعلقات کی تاریخ ہے تاہم میں جلد یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا

امریکا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے تاہم بھارت امریکی ثالثی کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے دائر 7 درخواستوں پر نریندر مودی کے دباؤ کے بغیر فیصلہ کرنا چاہیے۔
اگر بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں تاخیر کی تو یہ انصاف کا قتل اور انسانی حقوق کی پامالی ہوگی’۔
دنیا مسئلہ کشمیر پر خاموش نہیں رہ سکتی اور اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کو مقبوضہ کشمیر کا بغیر کسی تاخیر کے فوری دورہ کرنا چاہیے’۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کو خط لکھ کر اپنا نمائندہ مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا کہا ہے کہ تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کردار ادا کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہم کمیشن کو آزاد کشمیر آنے کی بھی دعوت دیتے ہیں’۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندگان اور مسلم ممالک کے سربراہان کا اجلاس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

احتساب بیورو نے ایک مرتبہ پھر شہباز شریف کو طلب کرلیا

لاہور : نیب نے شہباز شریف کومنی لانڈرگ کیس میں ایک مرتبہ پھر 2 جون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے