فرانس میں جی سیون سربراہ اجلاس شروع

فرانس میں جی سیون سربراہ اجلاس شروع

شدید اختلافات کے سائے میں سات صنعتی ملکوں کے گروپ، جی سیون کا سربراہی اجلاس فرانس میں شروع ہوگیا ہے۔

جنوبی فرانس کے شہر بیاریٹز میں ہونے والے جی سیون کے سربراہی اجلاس میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی، بین الاقوامی تجارت اور ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کی صورتحال نیز روس کی اس گروپ میں واپسی جیسے معاملات پر غور کیا جارہا ہے۔اس موقع پر فرانس اور امریکہ کے صدور کے درمیان گفتگو بھی متوقع ہے جس میں ایٹمی معاہدے  کے بارے میں دونوں ملکوں کے اختلافات حاوی رہنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیوں اور اپنے نظریات گروپ کے دیگر ارکان پر مسلط کرنے کی کوششوں کے تناظر میں، فرانس میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران باہمی چپقلش کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔دوسری جانب جی سیون اجلاس کے موقع پر فرانس کے مختلف شہروں میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں اور کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو بچانے کیلئے آگے آنا ہوگا، شاہ محمود کا یواین سربراہ کو فون

یہ بھی پڑھیں

کیون مک امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں قومی سلامتی کے چوتھے سربراہ تھے

کیون مک امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں قومی سلامتی کے چوتھے سربراہ تھے

واشنگٹن: امریکا کے قائم مقام قومی سلامتی کے سربراہ کیون مک الینن نے اپنی تعیناتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے