پنجاب سے 18 لاکھ ٹن کچرے کا صفایا کیا گیا

پنجاب سے 18 لاکھ ٹن کچرے کا صفایا کیا گیا

لاہور: پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے 52 ارب اخبارات پر لگا کر اپنے آپ کو خادم اعلیٰ شو کروایا، عثمان بزدار نے ثابت کر دیا وہ وسیم اکرم پلس ہیں۔ عثمان بزدار نے اپنی تشہیر نہیں کی خاموشی سے کام کیا، 20 اضلاع میں سوا 7 لاکھ مالیت کا انصاف کارڈ دیا گیا

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بیوقوف بنانے والے نام نہاد خادم اعلیٰ نے کچھ نہیں کیا، آئندہ مالی سال میں 36 اضلاع میں صحت انصاف کارڈ دیں گے، 35 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب میں لگے گا۔ عثمان بزدار نے ہر محکمے میں اصلاحات کی ہیں۔
عثمان بزدار نے ایک سال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مریم نواز نے نیب کو بتایا ان کے دادا نے شیئرز ان کو منتقل کیے۔ شریف خاندان نے دو نمبریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ نام نہاد حکومت کے 2 شوق تھے، سڑک اور کرپشن کی چھنک۔
فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے 18 لاکھ ٹن کچرے کا صفایا کیا گیا، کراچی میں کچرا کچرا ہو رہا ہے۔ زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی پر پابندی لگائی گئی، 36 اضلاع میں پولیس خدمت مراکز قائم کیے گئے۔ نادہندہ کمپنیوں سے سوا 2 ارب کی ریکوری کی۔

یہ بھی پڑھیں

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا تھا کہ 2018 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے