مبینہ ٹاؤن تھانے کے اہلکار مختلف دکانداروں سے 100، 100 روپے وصول کر رہے ہیں

مبینہ ٹاؤن تھانے کے اہلکار مختلف دکانداروں سے 100، 100 روپے وصول کر رہے ہیں

کراچی: ویڈیومیں دیکھا اورسنا جاسکتاہے کہ پانی کے کارروبار سے منسلک ایک شخص بھتا طلب کرنے والے پولیس اہلکار کوبتاتا ہے کہ اس نے صبح ہی پولیس موبائل کو 100روپے دیے ہیں ۔ جواب میں مذکورہ پولیس اہلکار کہتاہے کہ تھا نے کی 3 موبائل ہیں اور تینوں موبائل ہفتے میں ایک بار جمعرات کوصبح اور شام کو100روپے وصول کرتی ہیں

بھتہ خوری کے شکار شہری نے پورے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر لوڈ کردی جو تیز ی کے ساتھ پھیل گئی۔ ویڈیو وائر ل ہونے پر اے ڈی آئی جی کراچی نے فوری نوٹس لیتے ہو ئے مذکورہ پولیس اہلکاروں کومعطل کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
پولیس کے اعلیٰ حکام سے احکامات جاری ہونے کے بعد ایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاؤن نے ملوث اہلکاروں کے خلاف بھتا خوری کا مقدمہ نمبر 326/2019 درج کر لیا ۔
پولیس نے اے ایس آئی نیک محمد، اے ایس آئی دیدار سومرو، اے ایس آئی عبدالطیف اور سپاہی محمد فیصل کو گرفتار کر لیا ۔ ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف، کانسٹبل نذر محمد، عبیداللہ اور شیخ خالد شامل ہیں اور ان کی گرفتاری کے چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے