روس میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کاافتتاح کردیاگیا

چیچنیا: روس کے وفاقی علاقے چیچنیا میں یورپ کی عظیم الشان مسجد کا افتتاح کردیا ، افتتاح چیچنیاکےسربراہ رمضان قدیروف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے وفود کے ہمراہ کیا اورنماز اداکی

مسجد کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیرملکی حکام نے شرکت کی ، جس میں کویتی امیری دیوان کے مشیر اور چیئرمین انٹرنیشنل اسلامک چیئرٹ ایبل آرگنائزیشن (آئی آئی او سی) ڈاکٹر عبداللہ الماتوق بھی موجود تھے۔
سفید ماربل سے بنی اس خوبصورت مسجد کا نام حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک پر رکھا گیا ہے اور اس میں 30 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ مسجد کے باغ میں سترہزارافراد بیک وقت عبادت کرسکتےہیں، اس مسجد کو مسلمانوں کا فخر قرار دیا جا رہا ہے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھی چیچن سربراہ رمضان کے درو کا کہنا تھا کہ یہ مسجد اپنے ڈیزائن میں منفرد اور اپنے سائز اور خوبصورتی میں شاہانہ ہے۔
مسجد چیچنیا میں شہالی کے علاقے میں قائم کی گئی ہے، جو دارالحکومت گرونزے کے باہر 54ہزار لوگوں پر مشتمل علاقہ ہے، مسجد کے صحن میں پھولوں اور فاؤنٹینز کو لگایا گیا ہے۔
پانچ لاکھ اڑتیس ہزارفٹ رقبےپرمحیط سنگر مرمر سےآراستہ مسجد کی تعمیر میں خواتین نےبھی حصہ لیا، مشرق وسطیٰ کے ایک اخبار کے مطابق 9ہزار 7سو اسکوائر میٹر پر موجود اس مسجد کو ایک ازبک آرکیٹک نے ڈیزائن کیا۔

یہ بھی پڑھیں

'اگر ہم خطے میں حقیقی سلامتی چاہتے ہیں تو پھر اس کا حل امریکی جارحیت کو روکنا ہے

‘اگر ہم خطے میں حقیقی سلامتی چاہتے ہیں تو پھر اس کا حل امریکی جارحیت کو روکنا ہے

ایران : صدر حسن روحانی نے واشنگٹن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے