جنگل میں ہونے والی آتشزدگی پر قابو پانے کےلیے مسلح افواج کو طلب کرلیا

جنگل میں ہونے والی آتشزدگی پر قابو پانے کےلیے مسلح افواج کو طلب کرلیا

برسیلیا: رین فاریسٹ کی خاصیت رکھنے والے یہ جنگل یعنی جہاں بارشیں سب سے زیادہ ہوتی ہیں، دنیا میں موجود برساتی جنگلات کا 60 فیصد حصہ ہیں، سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ایمزون میں ہونے والی آتشزدگی پر جلد قابو نہ پایا گیاتو موسمیاتی تبدیلیوں خلاف کی جانے والی کوششیں پر مضر اثرات مرتب ہوں گے

برازیلین صد رنےمذکورہ اقدام یورپین رہنماؤں کی جانب سے دنیا کے پیھپٹروں کو بچانے کےلیے دئیے دباؤ کے بعد اٹھایا ہے۔
صدر بولسونارو نے دوسری قوموں کے رد عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور زور دیتےہوئے کہا کہ برساتی جنگل کی آگ کو “پابندی عائد کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا”۔
برازیلین صدر کاردعمل فرانس اور آئرلینڈ کے بیان کے بعد سامنے آیا تھا جس میں دونوں ممالک نے برازیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگربرازیل ایمزون میں لگی آگ پر قابو نہ پایا گیا تو ہم جنوبی امریکی ممالک سے بڑے تجارتی معاہدے کی توثیق نہیں کریں گے۔
فرانسیسی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ یورپی یونین برازیل سے درآمد ہونے والے گوشت پر پابندی لگائی جائے ۔
ماحولیات کے لیے سرگرمیاں انجام دینے والے گروپس نے جمعے کے روز برازیل کے دارالحکومت براسیلیا سمیت دنیا بھر میں دنیا کے سب سے بڑے جنگل ایمزون میں بھڑکنے والی خوفناک آگ پر کئی دن گزرنے کےبعد بھی قابو نہ پانے پر مظاہرے کیے ہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں برس ایمزون کے جنگل میں جنوری سے اگست تک 72 ہزار843 مرتبہ آگ بھڑک چکی ہےجو کہ گزشتہ سال کی نسبت 85 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ 2018 40 ہزار اور 2016 میں 68 ہزار مرتبہ لگی تھی۔
پیرو کے روز ایمزون کے جنگل میں ہولناک آگ بھڑکنے کے بعد 2700 کلومیٹر دور واقع شہر ساؤ پالو میں بھی دھوئیں کے گھنے و کالے بادلوں کے باعث اندھیرا چھاگیاتھا۔
ایمزون کے جنگلات دنیا کی فضا کو آکسیجن فراہم کرنے میں اپنا 20 فیصد حصہ ڈالتے ہیں اورانہیں دنیا کے پھیپھڑوں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔
ایمزون کا جنگل 30 لاکھ اقسام کے درختوں، پودوں ، جانوروں اور دس لاکھ مقامی باشندوں(جنگلی قبائل) کا گھر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

'اگر ہم خطے میں حقیقی سلامتی چاہتے ہیں تو پھر اس کا حل امریکی جارحیت کو روکنا ہے

‘اگر ہم خطے میں حقیقی سلامتی چاہتے ہیں تو پھر اس کا حل امریکی جارحیت کو روکنا ہے

ایران : صدر حسن روحانی نے واشنگٹن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے