رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے وقت سیف سٹی کی ریکارڈ فوٹیج فراہم کردی

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے وقت سیف سٹی کی ریکارڈ فوٹیج فراہم کردی

لاہور: منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم

انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر رانا ثنا اللہ کی اہلیہ سمیت دیگر عزیز، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔
دوران سماعت اے این ایف پراسیکیوٹر نے عدالت میں رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے وقت سیف سٹی کی ریکارڈ فوٹیج فراہم کردی۔ عدالت نے رانا ثنااللہ کو روسٹرم پر بلایا اور ان سے دستخط لینے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج سر بمہر کردی۔
رانا ثنااللہ کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی جس پر انسداد منشیات حکام نے ضمانت کی درخواست پر دلائل کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے رہنما مسلم لیگ (ن) راناثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 7 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا تھا کہ 2018 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے