روسی صدر نے امریکہ کے جواب میں میزائل تجربات کا حکم دے دیا

روسی صدر نے امریکہ کے جواب میں میزائل تجربات کا حکم دے دیا

روسی صدر نے امریکہ کے میزائلی تجربات کے مقابلے میں جوابی اقدام کا حکم دیا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر نے جمعے کو اس ملک کی وزارت دفاع اور دیگر تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکہ کے نئے میزائلی تجربات سے پیدا ہونے والے خطرات کا جائزہ لیں اور جوابی ردعمل کے لئے تیار ہوجائیں۔امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے ایک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے جو پانچ سوکلومیٹر پرواز کرنے کے بعد اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی این ایف معاہدے سے نکلنے کے بعد یہ امریکہ کا پہلا میزائلی تجربہ ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ کے نئے میزائلی تجربے پر ردعمل میں کہا کہ روس اپنی مکمل سیکورٹی کی ضمانت کے لئے اسی جیسا اقدام کرےگا۔

بھارتی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب، آئی ایم ایف نے خدشات کا اظہار کردیا

یہ بھی پڑھیں

طالبان سے جنگ بندی افغان حکام نے سیکڑوں مزید طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

طالبان سے جنگ بندی افغان حکام نے سیکڑوں مزید طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

بگرام: کشیدگی میں یہ وقفہ تقریبا 19 سال کی جنگ میں دوسری مرتبہ سامنے آیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے