شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ کو زہریلا پودا قرار دیدیا

شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ کو زہریلا پودا قرار دیدیا

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو امریکی سفارتکاری کا زہریلا پودا قرار دے دیا۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے اپنے بیان میں کہا کہ پیانگ یانگ واشنگٹن کے ساتھ جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے۔

ری یونگ ہو نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کوشش کرے گا کہ وہ امریکا کے لیے سب سے بڑے خطرے کے طور پر موجود رہیں۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مائیک پومپیو شمالی کوریا امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات دوبارہ شروع ہونے میں رکاوٹ ہیں۔

خیال رہے کہ مائیک پومپو نے کچھ دنوں قبل ایک انٹرویو میں شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رکھے جانے سے متعلق بیان دیا تھا۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا نواں دور شروع

یہ بھی پڑھیں

چینی جاسوسی، حساس اداروں کے اہلکاروں کی بھرتیاں اور دنیا بھر میں اپنا اثر و رسوخ

چینی جاسوسی، حساس اداروں کے اہلکاروں کی بھرتیاں اور دنیا بھر میں اپنا اثر و رسوخ

چین : برطانوی حساس ادارے ایم آئی سکس کے ایک سابق جاسوس کی مدد سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے