مختلف اہداف کے حصول کے لیے ورلڈ بینک کا مالی تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے

مختلف اہداف کے حصول کے لیے ورلڈ بینک کا مالی تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے

اسلام آباد: عالمی بینک کی انتظامیہ کی پاکستان کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات اور گروتھ ایجنڈا میں تکنیکی یا مالی تعاون فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور اقتصادی بحالی کے لیے پاکستان گروتھ پر مبنی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاموتھو ایلن گوان سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں مختلف اہداف کے حصول کے لیے ورلڈ بینک کا مالی تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے پاکستان کی ادارہ جاتی اصلاحات کی مہم اور حکومت کے گروتھ ایجنڈا کے ساتھ تعاون کیلئے مل کر کام کرنے کی ورلڈ بینک کی انتظامیہ کے بھرپور عزم سے پیغام پہنچایا۔
عالمی بینک اس سلسلہ میں درکار تکنیکی یا مالیاتی معاونت فراہم کرے گا۔
پیچاموتھو ایلن گوان نے مشیر خزانہ کو بتایا کہ ورلڈ بینک پالیسی کے خدوخال اور معروضی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی مالیاتی انتظام پر کام کر سکتا ہے کیونکہ بینک معیشت کے مختلف شعبوں میں حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ادارہ جاتی اصلاحات کا بہت حامی ہے۔
انہوں نے مشیر خزانہ کو وزارت خزانہ کے ساتھ دوطرفہ پالیسی پر ہونے والے جاری بات چیت سے آگاہ کیا جو پاکستان کے بجٹ میں تعاون کی فراہمی کیلئے قرضوں کے آپریشنز سے متعلق ہیں اور دسمبر 2019 میں اس کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی نظام پر لوگوں کا اعتماد ضروری ہے لیکن سائلین کا اس نظام سے بتدریج اعتماد ختم ہورہا ہے

عدالتی نظام پر لوگوں کا اعتماد ضروری ہے لیکن سائلین کا اس نظام سے بتدریج اعتماد ختم ہورہا ہے

اسلام آباد: جسٹس عامرفاروق کا کہنا تھا کہ ’چیمبر کا حصہ بننے والے نئے وکیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے