چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث نو افراد ہلاک ہوگئے

چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث نو افراد ہلاک ہوگئے

بیجنگ: چین کے شمال مشرقی اور جنوبی شہروں میں گذشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچائی، بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان صوبہ سیچوان میں ہوا

شدیدبارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک جبکہ 35 افراد لا پتہ ہیں۔ بڑی تعداد میں افراد بے گھر بھی ہوئے ، جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔
متاثر علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ حکام نے ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے اور ہرممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
رواں سال جون میں چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچائی تھی، جس کے باعث متعدد عمارتیں جزوی طور پر متاثر ہوئی تھیں، جبکہ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

'اگر ہم خطے میں حقیقی سلامتی چاہتے ہیں تو پھر اس کا حل امریکی جارحیت کو روکنا ہے

‘اگر ہم خطے میں حقیقی سلامتی چاہتے ہیں تو پھر اس کا حل امریکی جارحیت کو روکنا ہے

ایران : صدر حسن روحانی نے واشنگٹن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے