ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے

ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مکران ڈویژن میں قومی شاہراہوں اور ترقیاتی منصوبوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں

رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل نئے ترقیاتی منصوبوں پر فوری طور پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے۔ جام کمال خان نے تربت شہر کی ترقی کے ماسٹرپلان میں شہری سہولتوں کی فراہمی کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تربت شہر کی توسیع کے لیے میرانی ہاؤسنگ سوسائٹی کے منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس سے شہر پر آبادی کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ تربت شہر کے نکاسی آب کے منصوبے پر بھی فوری عملدرآمد کا آغاز کیا جائے، وزیراعلیٰ نے تربت مند روڈ کے پی سی ون میں ترمیم کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی تاریخ میں شاید اس سے پہلے اتنی برف باری نہیں ہوئی

بلوچستان کی تاریخ میں شاید اس سے پہلے اتنی برف باری نہیں ہوئی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نےگفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے