روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

کراچی: فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 158.70روپے سے کم ہو کر158روپے ہو گئی

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے سے کم ہو کر158.20روپے اور قیمت فروخت159روپے سے کم ہو کر158.70روپے ہوگئی۔
یورو کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 174روپے سے کم ہو کر173.20روپے اور قیمت فروخت176روپے سے کم ہو کر175.80روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قمت خرید 190روپے اور قیمت فروخت192.50روپے پر بدستور برقرار رہی۔
دو روز قبل بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹی تھی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے