مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں

لاہور: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت روزانہ کئی کئی جھوٹ بول رہی ہے، کشمیریوں کے ساتھ نمائشی قسم کی خیرخواہی ظاہرکی جارہی ہے

پاکستانی قوم اب کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں، عوام کو سچ بتائیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کو ضم کیا، ہمیں فاٹا کی صورت میں ضم کیا گیا، پہلے ہم سوچتے تھے کہ سری نگر کو کیسے بچائیں اور اب سوچتے ہیں کہ مظفرآباد کیسے بچائیں گے؟ کشمیر کا دارومدار اب کشمیریوں پر ہے، کشمیری جو بھی حکمت عملی بنائیں گے پاکستانی عوام ساتھ کھڑے ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے بھی ملاقات کی، ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال، چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی قراردار میں ناکامی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اور کیپٹن صفدر نے نوازشریف کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا اور بتایا کہ نواز شریف نے اسلام آباد لاک ڈاون کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا تھا کہ 2018 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے