حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع

کراچی: عرس کی تقریبات کا آغاز رات گئے سے شروع ہوئی، جب ان کے مزار کو مزار کو ہزاروں من عرق گلاب صندل اور کستوری سے غسل دیا گیا

عبداللہ شاہ غازی کے 1289 واں عرس مبارک میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، انتظامیہ عرس کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو مختلف مقامات پر تعینات ہیں ، جو تین مختلف مراحل میں زائرئن کی تلاشی لینے پر مامور ہیں۔
مزار کے دونوں اطراف ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور زائرئن کو پیدل مزار پر جانے کی اجازت ہو گی جبکہ زائرین کی سہولت کیلئے دودھ شربت اور پانی کی سبیلیں بھی لگا دی گئیں، جبکہ محکمہ اوقاف کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔
عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے دوران مزار پر لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے، مزار کے اندرونی حصے میں ثناء خوانی، فاتحہ خوانی اور قصیدہ پڑھنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ عرس کی تقریبات بائیس سے چوبیس اگست تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے