چھوٹے کیسز کی متعلقہ اداروں کو حوالگی کا فیصلہ

چھوٹے کیسز کی متعلقہ اداروں کو حوالگی کا فیصلہ

اجلاس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے افسران اور انتظامیہ کے خلاف سرائی خربوزہ میں خریری گئی زمین سے متعلق کیس اور ملٹی پروفیشل کارپوریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا کیس مزید قانون کارروائی کے لیے سی ڈی اے حکام کے حوالے کردیا گیا

 

سوات یونیورسٹی کے افسران و حکام، چارسدہ کے ریونیو ڈپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ سول ڈیفنس، کوہاٹ کے ضلعی تعلیمی دفتر کے افسران و حکام اور دیگر کے خلاف کیسز کو چیف سیکریٹری خیبرپختنوخوا کے حوالے کردیا گیا۔
اسی طرح حیدر آباد کے ایک نجی بینک میں اکاؤنٹ رکھنے والے جان محمد میمن کے خلاف کیس کو مزید قانونی کارروائی کے لیے آڈیٹر جنرل سندھ کے حوالے کردیا گیا۔
فیصل آباد پارکنگ کمپنی لمیٹڈ، افسران و حکام لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمیٹی اور دیگر کے خلاف کیسز کو پنجاب کے محکمہ بلدیات کے حوالے کر دیا گیا۔
اجلاس کے دوران پیس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، کومونر اسکائی گارڈن پرائیویٹ لمیٹڈ، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے حکام بریگیڈیئر (ر) محمد فارق مان، سابق چیئرمین پی سی بی ایل حسنین کوٹیک، راوت ڈویلپرز، پی آئی حکام، خیبرپختونخوا کی اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنڈ کمپنی پشاور، بلوچستان منیجمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ، محکمہ صحت کوئٹہ کے حکام، چلڈرن ہسپتال ملتان، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کے حکام سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ، سابق سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان عارف ابراہیم اور دیگر کے خلاف انکوائری کا آغاز کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے